ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدھ کی چھٹی کے متعلق وزیراعلیٰ نے فیصلہ سنا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بہتر ائیر کوالٹی پر بدھ  کی چھٹی نہ دینےکا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کی بنیاد پر فی الحال بدھ کو چھٹی نہ کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کودھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ مقررکردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کاحکم دیا۔ غیر معیاری فیول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ 
محسن نقوی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر گرد بٹھانے کے لئے تسلسل کے ساتھ پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے ریت اوربجری کو ڈھانپنا اور پانی کا چھڑکاؤ کرنا لازمی ہوگا۔ سموگ کا سبب بننے والے اقدامات پر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام متعلقہ محکمو ں کو اے کیو آئی کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کاحکم دیا۔ 
صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، منصور قادر،ڈاکٹر جمال ناصر،بلال افضل، ابراہیم حسن مراد، مشیر کنور دلشاد نے شرکت کی، اس کے علاوہ چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹریززراعت، صحت، خزانہ، ماحوالیات، تعمیرات و مواصلات، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، سکول ایجوکیشن، صنعت،کمشنر لاہور ڈویژن او رماحولیاتی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

بعدازاں وزیراعلی نے ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے تمام اراکین کے ساتھ ابھی ایک اہم سموگ میٹنگ ہوئی۔ بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کی بنیاد پر، بدھ کو ایک باقاعدہ ورکنگ ڈے برقرار رہے گا ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس فضائی آلودگی کے تمام ذرائع کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے میدان میں ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چوکس ہیں اور ہوا کے معیار کے انڈیکس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے فعال اقدامات کر رہے ہیں۔