ہم اچھا کھیل رہے ہیں اور اس وقت ہم بھارت سے بہتر ہیں: شاداب خان

 ہم اچھا کھیل رہے ہیں اور اس وقت ہم بھارت سے بہتر ہیں: شاداب خان
سورس: goolge
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج  مقابلےسے چند لمحوں قبل  بھارتی اور پاکستانی  کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ  بہت بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے،  بطور ٹیم ہم اچھا کھیل رہے ہیں اور اس وقت ہم بھارت سے بہتر ہیں۔دوسری جانب سابق بھارتی کپتان  ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح کے میچز کے لیے پُرجوش ہوتے ہیں، بڑا سخت مقابلہ ہوتا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان جسمانی ہی نہیں ذہنی طور پر بھی مقابلہ ہوتا ہے۔

کرکٹر دنیش کارتک نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا جب بھی میچ ہوتا ہے تو مزہ آتا ہے، گراؤنڈ میں بلیو اور گرین کا سمندر ہوتا ہے جبکہ ہاردیک پانڈیا کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت زیادہ سپورٹ ملتی ہے، لگتا ہی نہیں کہ گھر سے باہر کھیل رہے ہیں۔بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ  کےمطابق  دنیا بھر میں رہنے والے بھارتیوں اور پاکستانیوں کے لیے یہ ایک خاص موقع ہوتا ہے، پاک بھارت میچ کو دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے، یہ میچ بڑی اچھی اسپرٹ میں کھیلا جاتا ہے۔

راہول ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ  ٹی ٹوئنٹی میں بہت مختصر وقت ہوتا ہے، آپ ماضی کے بارے میں نہیں سوچ سکتے کہ کیا ہوا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer