کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا عندیہ

 کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی اموروسوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اگر عوام نے کورونا سے بچنے کے لیے حکومتی ایس او پیز کی پابندی نہ کی توحکومت کو مجبوراً سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلی میں کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا،جس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے کورونا وباء کی صوبہ میں تازہ صورتحال پر بریفنگ دی.

وزیر قانون نے کہا کہ حکومت بار بار عوام سے اپیل کر رہی ہے کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں لیکن افسوس کہ زیادہ تر لوگ ایس او پیز کو نظرانداز کررہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جان توڑ کوششوں سے کورونا تقریباً خاتمے کے قریب ہے لیکن عوام کے عدم تعاون کی وجہ سے نئے کیسز بڑھنا شروع ہوگئے ہیں لہذا کورونا کے پھیلاؤ  کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے.

قبل ازیں محکمہ صحت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 15 ستمبر کے بعد سے کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے. سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے پر حافظ آباد اور بھکر میں ایک ایک سکول بند کیا گیا ہے جبکہ متعدد اضلاع کے سکولوں میں کلاس روم بھی بند کیے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور گجرات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد بلترتیب صوبہ میں سب سے زیادہ ہے جبکہ اس کے بعد لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا کا نمبرآتا ہے. 

انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب کے 774علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن چل رہا ہے جبکہ شادی ہالز، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں، ورکشاپ اور کام والی جگہوں کے لیے نئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں. اجلاس میں سرکاری دفاتر کے 55 سال سے زائد عمراور بچوں کے ساتھ آنے والی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت پر غوروخوض بھی کیا گیا تاہم اس امرکا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا. 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer