( عمراسلم ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز تیرہ دسمبر کو ہونے والے لاہور جلسے کے حوالے سے متحرک، پی پی ایک سو پینتالیس اور پی پی ایک سو ساٹھ کے کارکنان سے ملاقات کی، کہتی ہیں جب لاہور بولتا ہے تو پوری دنیا سنتی ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز پی ڈی ایم کے تیرہ دسمبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے متحرک ہوگئیں۔ پی پی ایک سو پینتالیس اور پی پی ایک سو ساٹھ کے کارکنان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ، غزالی بٹ، توصیف شاہ، رانا اختر سمیت دیگررہنما موجود تھے۔ مریم نواز کارکنان سے خطاب میں بولی کہ جب لاہور بولتا ہے تو پوری دنیا سنتی ہے۔
مریم نواز نے جہاں کارکنان سے تیرہ دسمبر کے جلسے کو کامیاب کروانے کا کہا وہیں لانگ مارچ میں شرکت کا بھی کارکنان سے وعدہ لیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف یہاں نہ ہوکر بھی یہاں موجود ہیں، حکومت جتنے چاہے کیس بنالے کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت کی گھبراہٹ نظر آرہی ہے، میرے اورصفدر کیساتھ جو ہوا یقین تھا پیپلزپارٹی ایسا نہیں کرسکتی۔
دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے میاں نوازشریف کی طلبی کا اشتہار جاتی امرا رائیونڈ اور ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ کے باہر چسپاں کردیا گیا جس میں اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ایف آئی اے کو سزا یافتہ ملزم کو واپس لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔