سی سی پی او لاہور کا عہدہ خطرے میں پڑگیا

سی سی پی او لاہور کا عہدہ خطرے میں پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سی سی پی او عمر شیخ کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی,جسٹس مسعود عابد نقوی نے سی سی پی او کی تعیناتی خلاف درخواست سماعت کے لئے چیف جسٹس کو ارسال  کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سربراہ عمرشیخ کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،جسٹس مسعودعابدنقوی نے درخواست چیف جسٹس کوبھجوادی،عدالت نے استفسار کیا کہ اسی نوعیت کی درخواست چیف جسٹس کےروبروزیرسماعت ہے، چیف جسٹس ہی کیس کوسنیں گے،جسٹس مسعود عابد نقوی نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواستگزار کی جانب سےارشد حسین ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ حکومت کی جانب سےایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جواد یعقوب عدالت حاضر ہوئے،سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیاکہ چیف جسٹس نےدرخواست کی آئندہ سماعت3نومبرکوکرنی ہے،مناسب ہوگادرخواست کوچیف جسٹس کو بھجوا دیا جائے۔

درخواست میں حکومت اور سی سی ہی او عمر شیخ کوفریق بنایاگیا،درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ گریڈ21کاپولیس افسرہی سی سی پی اوتعینات ہوسکتاہے، سی سی پی او گریڈ20کےپولیس افسرہیں،گریڈ21میں تعینات کیاگیا،پروموشن بورڈ بھی عمرشیخ کی ترقی کی سفارش مسترد کرچکا۔

درخواستگزار کامزید کہناتھا کہ عمرشیخ نےترقی نہ ملنےپراسلام آبادہائیکورٹ سےبھی رجوع کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ بھی عمرشیخ کی درخواست مسترد کرچکی،درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہسی سی پی او کی تعیناتی کااقدام کالعدم قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ سی سی پی او عمر شیخ کی جانب سےعوام و الناس کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے کی رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس پہنچ چکی،حساس اداروں نے رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سی سی پی او کا رویہ حکومت کے لیے تنقید کا سبب بنتا ہے، سی سی پی او کے ماتحت افسران کو ہراساں اور غیر مناسب گفتگو کرنا معمول بن چکا ہے۔

  سی سی پی او کے رویے کے باعث ڈسپلن فورس میں انتشار پیدا ہو رہا ہے،عمر شیخ آئی جی آفس اور ایوان وزیر اعلیٰ کو بھی بائی پاس کرتے ہیں جبکہ حکومت کی تھانہ کلچر میں تبدیلی کی پالیسی بھی متاثر ہو رہی ہے۔   سی سی پی او کے ماتحت فورس سے رویے کے بعد سروس ڈلیوری بھی متاثر ہو رہی ہے۔  

M .SAJID .KHAN

Content Writer