ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے خوشخبری

ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 130 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا، یونیورسٹی نے پہلی بار 4 خواتین گارڈز کو بھی بھرتی کرلیا ہے۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 130 چوکیدار، آرمڈ گارڈ اور سینٹری ورکرز کی مستقل بنیادوں پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری کے بعد انتظامیہ نے متعلقہ ملازمین کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ون اور ٹو میں کام کرنے والے وہ ملازمین جو متعلقہ آسامی کے معیار پر پورا اترتے ہیں اور کئی سال سے اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں ان کو فوری طور پر مستقل کر دیا گیا ہے۔ ان ملازمین کو 15 روز میں جوائننگ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ ریگولر ہونے کی خبر سن کر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔