منی لانڈرنگ کیس، مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

منی لانڈرنگ کیس، مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے پراسکیوشن کی تیاری کی استدعا پر 30 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔

      تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیا کہ کمپنی کیسز میں نیب براہ راست مداخلت نہیں کر سکتا، منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نیب کے قانون کو غلط استعمال کرکےگرفتار کیا گیا، جبکہ پانامہ کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے  ڈکلیئر  کر رکھے ہیں،  وکیل نے استدعا کی کہ ضمانت  کی درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت پر رہا اور چودھری شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت منظور کی جائے۔

دوسری جانب پراسیکیوشن نے تیاری کی استدعا کی، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer