ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج ملک میں ضمنی انتخابات پُرامن رہے؛ چیف الیکشن کمشنر

آج ملک میں ضمنی انتخابات پُرامن رہے؛ چیف الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دو صوبوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ آج ملک میں ضمنی انتخابات پُرامن رہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مانیٹرنگ روم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات پُرامن طور پر منعقد ہوئے، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے، اس انتخاب سے پارلیمنٹ کے نمبر گیمز میں تبدیلی نہیں ہونی تھی۔

سکندر سلطان راجہ نے عوام کے کم ٹرن آؤٹ پر مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج کے الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم رہا۔ انھوں نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا، ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں، کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب میں کوئی غیرمعمولی شکایات موصول نہیں ہوئی، طلال چوہدری کوکل طلب کیاہے،سماعت ہوگی۔