سٹی42: یروشلم کے ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز مریضوں کو نکال رہے ہیں۔
فائر فائٹرز یروشلم کے حداسہ عین کریم ہسپتال میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائر فائٹنگ عملے نے آگ کو تہہ خانے کے لانڈری کے کمرے میں بجھایا اور عمارت میں دھواں پھیلنے کے سبب اب ہسپتال کی اوپری منزل کو خالی کر رہے ہیں۔
فائر فائٹرز یروشلم کے حداسہ عین کریم ہسپتال میں آج اتوار کی رات لگنے والی آگ سکو بجھانے کی بدستور کوشش کر رہےہیں۔
نیشنل فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق، ہنگامی کال رات یروشلم کے وقت کے مطابق 9 بجے سے کچھ دیر پہلے اس کی 102 ہاٹ لائن پر پہنچ گئی تھی۔ فوری طور پرعملے کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا اور ہسپتال کے تہہ خانے کی سطح، فلور مائنس ٹو، لانڈری کے کمرے میں آگ پر قابو پایا۔
اسرائیل کی نیوز آؤٹ لیٹ وائی نیٹ نے بتایا کہ فائر فائٹرز آگ بجھانے اور آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اضافی ٹیمیں دیگر منزلوں کی تلاش کر رہی ہیں۔فائر سروس نے کہا کہ چونکہ دھواں عمارت میں داخل ہو رہا ہے، اس لیے ہسپتال کی تیسری اور چوتھی منزلیں اب خالی کی جا رہی ہیں۔