ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے سسر اور دو سالوں کو قتل کر نیوالے ملزم کو دھرلیا

murderer
کیپشن: murderer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پولیس نے مغلپورہ میں تین افراد کو قتل کرنے والے ملزم شاہ زیب عرف  باؤ گجر  کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کےمطابق مغلپورہ میں  چند روزقبل فائرنگ کرکےاپنےسسراوراس کےدو بیٹوں کوقتل کرکے فرارہونے والے ملزم شاہ زیب عرف باؤ گجر   کو گرفتار کرلیاہے اور ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شاہ زیب عرف  باؤ گجر نے 6روزقبل سسر حامد شاہ،اور 2 سالوں فاروق شاہ اور شاہ رخ کو قتل کیا تھا،مرکزی ملزم کا اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو تنازعہ چل رہا تھا،گھریلو تنازع کے پیش نظر ملزم نے سسر اور دو سالوں کا قتل کیا۔