ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا گیا

سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو تھانہ نیلور منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے بھی سلمان اکرم راجہ کی پولیس حراست کی تصدیق کردی۔اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا ہےکہ سلمان اکرم راجہ اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت کے لئے کوٹلی ستیاں گئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجا کی گرفتاری کے معاملہ پراسلام آباد پولیس  کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کو چھوڑ دیا گیا۔تاہم پولیس نےکہا کہ سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد کےاعلیٰ پولیس افسران کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو رہا کر دیا گیا۔