ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرجانی میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل قریبی رشتے دار نکلا: پولیس

سرجانی میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل قریبی رشتے دار نکلا: پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا جس میں قاتل مقتولہ کا قریبی رشتے دار نکلا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے تین بچوں کے قتل میں مقتولہ کی نند کا شوہر (نندوئی) ملوث نکلا جسے تدفین کے بعد خاتون کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم نے مقتولہ سے زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر پہلے خاتون اور اس کی کمسن بیٹی کو قتل کیا اور پھر مدرسے سے واپس آنے والے دونوں بچوں کو بھی قتل کردیا تاکہ وہ کسی کو واقعے کے بارے میں نہ بتاسکیں۔ 
عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے لیے سریا استعمال کیا اور گھر واپس جاتے ہوئے اسے نالے میں پھینک دیا، ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ مقتولہ کے موبائل فون کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہےکہ ملزم نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔