(سٹی 42)مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کےطلبانےکوروناکےباعث چھٹیوں کےاعلان پرجشن منایا۔
تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی کےطلباکل بھی کورونا زندہ تھا،آج بھی کرونازندہ ہے کے نعرےلگاتےہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔چھٹیوں کےاعلان کی خوشی میں کوروناتیرے جانثار، بے شماربے شمار کےنعرےبھی گونجتے رہے۔
مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے طلباء کا جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر شفقت محمود کے حق میں نعرے لگائے،مانسہرہ کل بھی کورونا زندہ تھا، آج بھی کرونا زندہ ہے، اور کرونا تیرے جانثار جیسے بے شمار کے نعروں سے گونج اٹھا.
قبل ازیں شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا ۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ25 نومبر سے 25 دسمبر تک کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا،26 دسمبر تا11 جنوری موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی،سکولوں میں 25 نومبر سے 23 دسمبر تک چھٹوں کی سفارش کی گئی۔ جبکہ 23 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں دینے کی سفارش کی گئی۔
پنجاب میں یونیورسٹیز اور کالجز کو 11 جنوری تک بند رکھا جائے گا،11 جنوری سے دوبارہ تعلیمی ادارے کھولے جانے پر اتفاق کیا گیا،25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔ تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی ۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوؓں سے متعلق چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے رضامند ظاہر کردی۔