سٹی 42: ملک بھر کہیں موسم گرم اور خشک تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا راج ہونے لگا ہے ۔
اتوار کے روز موسم کیسا ہوگا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام /رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ Prob:30% ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر،سوات ،ابیٹ آباد، مالم جبہ ، کوہستان ، باجوڑ،کالام اور چترال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات کے اوقات میں مری،گلیات، اٹک، راولپنڈی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔جبکہ وسطی /جنو بی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو 49،جیکب آباد 48، شہید بینظیر آباد ، لاڑکا نہ اورموئن جو دڑو میں 47 ڈگری سینٹی رہا ۔