ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد پولیو مہم کا روزانہ جائزہ، صورتحال کنٹرول میں ہے: معاون خصوصی عظمیٰ کاردار

انسداد پولیو مہم کا روزانہ جائزہ، صورتحال کنٹرول میں ہے: معاون خصوصی عظمیٰ کاردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آدیہ ناز:  انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی عظمیٰ کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کی۔

اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیو نمائندگان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ انسداد پولیو مہم کی پیشرفت اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عظمیٰ کاردار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود انسداد پولیو مہم کو مانیٹر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں سے لوگوں کی پنجاب آمد کے باعث پولیو وائرس یہاں منتقل ہو رہا ہے۔

عظمیٰ کاردار کے مطابق انسداد پولیو مہم کی روزانہ بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم میں شامل ورکرز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔