ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق سفیر ایاز وزیر  کی بیٹی ریان وزیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں سوزوکی سوئفٹ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی ریان وزیر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبر CB-214 ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو پمز اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔