راو دلشاد: وزیراعظم کے داماد علی عمران نے سینئر لیگی رہنما رانا عمران منج کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ملاقات میں میاں غلام مصطفیٰ، بیرسٹر زنیر، ڈاکٹر یاسر اکرام، ڈاکٹر قاسم، رانا غلام مرتضیٰ، احسان خیبر، رانا ناصر اور رانا یاسر سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر علی عمران نے پارٹی رہنماؤں کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے محبت، بھائی چارے اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔