ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منہاج یونیورسٹی میں انتہا پسندی کے تدارک پر پہلی عالمی کانفرنس

منہاج یونیورسٹی میں انتہا پسندی کے تدارک پر پہلی عالمی کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:منہاج یونیورسٹی لاہور میں پرتشدد انتہا پسندی کے تدارک کے موضوع پر پہلی عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم، پالیسی ساز شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ رجسٹرار منہاج یونیورسٹی خرم شہزاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

تقریب میں نیاز احمد اختر، احمد جاوید قاضی اور خورشید احمد ندیم نے بھی شرکت کی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعلیم، مکالمے اور تحقیق کے کردار پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ بین الاقوامی سطح پر برطانیہ سے آئے ہوئے ماہرین برائن جے فلپس اور طٰہٰ قریشی نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ریحانہ سعید ہاشمی، احمد خاور شہزاد اور ترنجیت سنگھ بٹالہ سمیت مختلف ماہرین نے اپنے تحقیقی مقالات اور آراء پیش کیں۔

کانفرنس کے دوران مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعلیمی اداروں، مذہبی قیادت، ریاستی اداروں اور معاشرتی تنظیموں کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔