ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ کی سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ منظور

بادامی باغ کی سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: حکومت پنجاب نے بادامی باغ ایریا کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سڑکوں کی بحالی کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو گرانٹ اِن ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ کی سفارش پر بادامی باغ روڈ ری ہیبلیٹیشن منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت علاقے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی ازسرنو تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی روڈ کارپٹنگ، پیچ ورک، ڈرینج سسٹم کی بحالی، سڑکوں کی توسیع، فٹ پاتھوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کے اقدامات کرے گی۔

حکام کے مطابق ترقیاتی منصوبے سے بادامی باغ کے رہائشی اور تجارتی علاقوں میں آمدورفت بہتر ہوگی جبکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری میسر آئے گی۔