ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبر احتجاج کیس میں شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت منظور

26 نومبر احتجاج کیس میں شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔

 اے ٹی سی اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے شہریار آفریدی کی جانب سے دائر دو مقدمات میں 24 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو  گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا ۔

 عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔

 واضح رہے  شہریار آفریدی نے 2 مقدمات میں عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبراحتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر 5، 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کل وکلاء صفائی کو جرح کرنے کی ہدایت کر دی۔