ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک سعودی وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی پیشرفت پر بھی تفصیل سے بات چیت کی اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، گہرے اور برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

 خیال رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کئی دہائیوں پر محیط ہے، اور دونوں ممالک خطے میں امن، ترقی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مستقل رابطے میں ہیں۔