ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی: انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا آغاز

پنجاب یونیورسٹی: انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس: تعلیمی سال 2025-26 کیلئے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کیلئے انٹری ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار، ٹیسٹ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ہوں گے۔

پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز 2025-26 میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے انٹری ٹیسٹ 15 جون، بروز اتوار کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تمام پروگرامز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، اور داخلے کے مجموعی میرٹ میں سے 25 فیصد وزن انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کو دیا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ 7 مختلف مضامین میں لیا جائے گا اور ملک کے تمام بڑے شہروں میں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر امیدواروں کی اہلیت، مضامین کی تفصیلات اور دیگر ضروری معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔ یونیورسٹی نے شفاف اور منصفانہ داخلہ عمل کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔