ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چونیاں سے تعلق رکھنےوالے معروف پنجابی شاعر استاد تجمل کلیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

 تجمل کلیم پھیپھڑوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا اور جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، فیملی ذرائع کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

معروف شاعر کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ پیر جہانیاں قبرستان چونیاں میں ادا کی جائے گی ، علالت کے دنوں میں ان کا مشہور شعر’’تو دن تے گن میں مر جانا ای‘‘ سوشل میڈیا پروائرل رہا۔

تجمل کلیم نے پنجابی شاعری کی متعدد کتابیں تصنیف کیں جن میں ’’قسمت ساڑن والیا،جتی بازی ہار کے خوش آں،شیشے دا لشکارا اے، و دیگر شامل ہیں، تجمل کلیم کی وفات پر سیاسی ،سماجی اور ادبی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔