ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلرک کی مرحوم چوکیدار کے اہلخانہ سے ہراسانی اور بدسلوکی، نوکری سے فارغ

کلرک کی مرحوم چوکیدار کے اہلخانہ سے ہراسانی اور بدسلوکی، نوکری سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: گورنمنٹ پرائمری سکول شالیمار ٹاون کے مرحوم چوکیدار محمد خالد کے اہلخانہ سے ہراسانی اور واجبات میں تاخیر،جاوید اقبال کو مرحوم چوکیدار کے اہلخانہ سے ہراسانی اور بدسلوکی پر معطل کر دیا گیا۔
 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی غفلت،گورنمنٹ پرائمری سکول شالیمار ٹاون کے مرحوم چوکیدار محمد خالد کے اہلخانہ سے ہراسانی اور واجبات میں تاخیر کا واقع سامنے آگیا۔

جونیئرکلرک جاوید اقبال مرحوم چوکیدار کے واجبات کی ادائیگی کیلئے اہلخانہ سے ہراسانی کرتا رہا۔جاوید اقبال کو مرحوم چوکیدار کے اہلخانہ سے ہراسانی اور بدسلوکی پر فوری معطل کر دیا گیا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے جاوید اقبال کی معطلی کے آرڈرز بھی جاری کردیئے ہیں، سی ای او ایجوکیشن لاہور نے جاوید اقبال کو گورنمنٹ ہائی اسکول ایمپریس روڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن لاہور جاوید اقبال کیخلاف سخت کاروائی کریں۔متاثرہ خاندان نے مزید کہا کہ سی ای او ایجوکیشن نے جاوید اقبال کو نوکری سے فارغ کرنے کی بجائے ایمپرس روڈ سکول میں تعینات کردیا ہے۔