ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم با لائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دادو ،موہنجو داڑو ، جیکب آباد50، روہڑی ، خیرپور 49،سبی،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، پڈعیدن،چھور،مٹھی ،رحیم یار خان 48،خان پور ،کوٹ ادو،بھکر ،نور پور تھل،ڈی جی خان اور حیدر آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

جمعه کے روزموسم کی صورتحال: 

جمعه کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد ، پشاور،کوہاٹ ،کرک ،باجوڑ، خیبر اور کرم میں چند مقامات پرتیز ہوائیں، آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، تاہم خطہ پوٹھوہار،مری ،گلیات اور گردو نواح میں چند مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔