ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کا معاملہ، وزیر داخلہ نے کمیٹی تشکیل دیدی

پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کا معاملہ، وزیر داخلہ نے کمیٹی تشکیل دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسئلے کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی۔
 تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قابل عمل حل طلب کرلیا۔
 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل بارے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔