ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی 167, ن لیگی ایم پی اےعرفان شفیع کھوکھرکی کامیابی کانوٹیفکیشن چیلنج

 پی پی 167, ن لیگی ایم پی اےعرفان شفیع کھوکھرکی کامیابی کانوٹیفکیشن چیلنج
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پی پی 167 سے ن لیگ کےایم پی اےعرفان شفیع کھوکھرکی کامیابی کانوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا ۔
عرفان شفیع کھوکھر کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئےعرفان شفیع کھوکھر، ریٹرننگ افسر حلقہ پی پی 167، الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے جبکہ جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے عمار بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار عمار بشیر نے عرفان شفیع کھوکھر کی کامیابی کو چیلنج کیا۔

Ansa Awais

Content Writer