ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگال:طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

پرتگال ایئرپورٹ پر  تیز ہواؤں نے جہاز  کی لینڈنگ مشکل بنادی، لینڈ کرتے ہوئے طیارہ دائیں بائیں ڈولنے لگا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرتگال ایئرپورٹ پر  تیز ہواؤں نے جہاز  کی لینڈنگ مشکل بنادی.

جہاز اڑانا یوں تو کوئی آسان کام نہیں لیکن اکثر اوقات موسم کی خرابی کے باعث یہ کام مزید مشکل اور خطرناک ہوجاتا ہے۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو ایئر پورٹ پر پائلٹ کو مسافر بردار طیارہ  رن وے پر اُتارنےکی  کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تیز ہوائیں کے باعث طیارہ اپنا توازن کھو بیٹھا جس سے طیارے میں  بیٹھے مسافر بھی خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

ویڈیو  میں  تیز ہواؤں کے بائث طیارے کو کبھی دائیں جانب اور کبھی بائیں جانب جھولتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے لیکن تجربہ کا ر پائلٹ کی انتہائی حاضر دماغی اور مہارت سے طیاروں کو کامیابی سے رن وے پر اُتارلیا گیا۔