ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹ ویو برقرار، گرمی میں مزید اضافہ ہو گا،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ہیٹ ویو برقرار، گرمی میں مزید اضافہ ہو گا،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( افشاں رضوان،آئمہ خان) شہر لاہور میں سورج کے وار جاری،موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے،ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹے شہر میں گرمی میں اضافہ کی پیشگوئی کی گئی جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 177  ریکارڈ کی گئی ، لاہور ملک بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلا نمبر  برقرار ہے.

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے آج بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گےجبکہ آئندہ 24 گھنٹوں تک  بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درہ حرارت موہنجو داڑو، جیکب آباد اور دادو میں 49 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا،سبی، لاڑکانہ، نواب شاہ، خیرپور، سکھر، پڈعیدن اور نور پور تھل میں 48 جبکہ مٹھی، چھور، بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو اور رحیم یار خان  میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 ملتان، ساہیوال 45، لاہور، فیصل آباد 44، پشاور 42، اسلام آباد، مظفر آباد 41، گلگت 38، کراچی 37 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی رہا۔

 کراچی میں سورج آگ برسانے لگا،آج پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی،ہوا میں نمی کا تناسب70 فیصد ہے،مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں،گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سرکو ڈھانپ کررکھیں۔

 ائیر کوالیٹی انڈیکس کےمطابق کراچی  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 21 نمبر پر آگیاجبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر موجود ہے،کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 75 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ۔

 اسی طرح بہاولپور میں بھی  گرمی کی شدت برقرار ہے ، درجہ حرارت 47ڈگری تک جانے کاامکان ہے ،رواں ہفتے میں درجہ حرارت 49ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،ہوا نہ چلنے کے باعث حبس کی شدت برقرار ہے ، درجہ حرارت 29 ڈگری جبکہ 46 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،اس کے علاوہ  ہوا میں 35فیصد ریکارڈ کیاگیا،فضا میں آلودگی کی مجموعی شرح151ریکارڈکی گئی، جس کے بعد پاکستان کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں ملتان دوسرے نمبر پرآگیا۔