ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کارکن انعم ندیم شیخ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔
انعم شیخ کو تین دن قبل حساس اداروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے مہم چلانے کے الزام میں 3 ایم پی او کے تحت 15 روز کے لئے اڈیالہ جیل نظر بند کیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے انعم شیخ کی نظر بندی کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔