پی ٹی آئی رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پی ٹی آئی رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
کیپشن: Jalil Sharqpuri, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما جلیل شرقپوری کا کہنا ہےکہ میں پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ سابق ممبر پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری جلد پریس کانفرنس میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ اوچ شریف سے پی ٹی آئی کے رہنما افتخار گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں، اوچ شریف کے حلقہ پی پی 250 سے پی ٹی آئی امیدوار افتخار گیلانی نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا ہے، افتخار گیلانی نے اپنا پارٹی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا ، افتخار گیلانی 5 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی ہو چکے ہیں۔

 اس کے علاوہ  عبدالرزاق نیازی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، پی ٹی آئی کو چھوڑ رہا ہوں اور اپنا ٹکٹ بھی واپس کر رہا ہوں، پاکستانی عوام کو فوج کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے، 9 مئی کو جو ہوا اچھا نہیں ہوا۔

Bilal Arshad

Content Writer