پنجاب کی تمام تحصیلوں کے اے سی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کی تمام تحصیلوں کے اے سی تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Secretariat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب کی تمام تحصیلوں کے اے سی تبدیل کرنے کا فیصلہ،لاہور شہر کے بھی تمام اے سی تبدیل ہونگے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اراکان اسمبلی کی سفارشات پر تعینات تمام اے سی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ورکنگ شروع کر دی۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ایوان وزیر اعلی سے نام مانگ لئے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے اے سی نے من پسند تقرری لینے کے لئے کوششیں شروع کر دی۔  ایڈیشنل چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اے سی کے تبادلوں کے لئے اجلاس بلا لیا۔

دوسری جانب چار ڈی ایم جی افسران نے پنجاب میں جوائنگ دے دی۔ عمران رضا ، محمد طارق قریشی ، شاہد زمان لک اور راجہ منصور احمد نے پنجاب رپورٹ کر دی ،ان افسران کو مختلف محکموں میں ایڈیشنل سیکرٹری لگایا جائے گا۔ یہ افسران پی ایم ایس کیڈر سے ڈی ایم جی میں شامل ہوئے ہیں۔ 
یہ افسران پہلے مختلف اضلاع میں ڈی سی رہ چکے ہیں۔