محکمہ لوکل گورنمنٹ کےدو ملازمین کو اپنے کیے کی سزا مل گئی

محکمہ لوکل گورنمنٹ کےدو ملازمین کو اپنے کیے کی سزا مل گئی
کیپشن: City42 - UC Secretary
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) نکاح ناموں کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کا معاملہ، اینٹی کرپشن میں جوڈیشل ایکشن کی منظوری کے بعد  یونین کونسل بیالیس کے سیکرٹری عمران بٹ اور یونین کونسلز دوسو چوہتر کےسیکرٹری غلام ساجد کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونےکو، اورنج لائن کے پیکج ٹو پر بھی ٹرین چلنے کو تیار

تفصیلات کے مطابق نکاح ناموں کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے الزامات درست ثابت ہونے پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا محمد نسیم نے دو یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ سیکرٹری یوسی 42 دھوبی گھاٹ عمران بٹ اور سیکرٹری یونین کونسل 274بھابلیاں غلام ساجد کے خلاف نکاح ناموں میں ٹمپرنگ کرنے کے الزامات پر پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کی گئی تھی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔احد چیمہ کے اثاثوں سے متعلق چشم کشا انکشافات

واضح رہے کہ دونوں سیکرٹریز کے خلاف اینٹی کرپشن میں عبدالرؤف نامی شہری کی درخواست پر جوڈیشل ایکشن بھی منظور ہوچکا ہے۔