برطانیہ میں ٹرین ڈرائیوروں نے تنخواہ ہیں بڑھوانے کیلئے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا

British Train Drivers, Strike for wage, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  برطانیہ میں 16 ریل کمپنیوں کے ٹرین ڈرائیوروں نے تنخواہ کے تنازع پر اگلے ماہ ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 16 ریل کمپنیوں کے ٹرین ڈرائیوروں نے تنخواہ کے تنازع پر اگلے ماہ ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

برٹش میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی 16 ریل کمپنیوں کے ٹرین ڈرائیور تنخواہ کے حوالے سے تنازع کا شکار ہیں جس پر ٹرین ڈرائیورز 7 مئی سے 9 مئی تک واک آﺅٹ کریں گے.

 6 مئی سے 6 دنوں کیلئے اوور ٹائم پر بھی پابندی ہو گی۔اسلیف یونین نے دعوی کیا کہ ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں 5 سالوں سے اضافہ نہیں ہوا، ٹرین ڈرائیور اپنے طویل عرصے سے جاری تنخواہ کے تنازع میں اگلے ماہ ہڑتال کریں گے۔