ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز ہسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز ہسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز ہسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل کرلیا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے ان کی بینائی تسلی بخش قرار دے دی۔

 پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی رضامندی سے پمز ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں تیسرا اینٹی وی جے ایف انجیکشن لگایا گیا، بانی پی ٹی آئی کو ان کی رضامندی سے پمز ہسپتال میں انجیکشن لگایا گیا۔

 انتظامیہ نے مزید بتایا کہ آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔