ویب ڈیسک :ایران کے دارالحکومت میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک عمارت تباہ ہو گئی,ایرانی ہلال احمر کےمطابق امریکا اور اسرائیل کے حملے میں عمارت تباہ ہوگئی، ایک بچہ شہیدمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایرانی ہلال احمر کا کہنا تھا کہ خرم آباد پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایک عمارت تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک اموات اور زخمیوں کی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی۔
ایرانی حکام کےمطابق, ایرانی شہر ارومیہ پر فضائی حملے میں رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
علاوہ ازیں، بندر عباس میں ایرانی سرکاری ریڈیو اسٹیشن پر حملے میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مشرقی تہران میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا تاکہ مزید خطرات سے نمٹا جا سکے۔
ایرانی حکام نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور متاثرہ علاقوں میں داخل نہ ہوں۔