ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے آنکھ کے علاج کی تفصیلات سامنے آ گئیں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے آنکھ کے علاج کی تفصیلات سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک :بانی چیئرمین PTI کو اسلام آباد کےپمز اسپتال میں آنکھ کا علاج فراہم کیا گیا۔ اسپتال کے اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو آنکھ میں تیسری اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن دی گئی۔

 بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز ہسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل کر لیا گیا، پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو انکی رضامندی سے پمز ہسپتال لایا گیا ۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انجیکشن سے قبل ماہر امراض چشم نے مریض کا مکمل معائنہ کیا اور انجیکشن تمام حفاظتی اقدامات اور طبی پروٹوکول کے تحت مائیکروسکوپی گائیڈنس میں لگائی گئی۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا۔

 ہسپتال میں قیام،پروسیجرکےدوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔ علاج مکمل ہونے کے بعد مریض کو مزید علاج اور فالو اپ ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اسپتال نے تمام طبی پروٹوکولز اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا تاکہ مریض کا علاج کامیابی کے ساتھ مکمل ہو سکے۔