عثمان خادم:حکومت نے ہائی آکٹین پٹرول پر لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی آکٹین پر موجودہ 100 روپے فی لیٹر لیوی کو بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔
ہائی آکٹین کی نئی فی لیٹر قیمت 333.88 روپے سے بڑھ کر 533.88 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اضافہ کا اطلاق خصوصی طور پر لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین پٹرول پر ہوگا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ہائی آکٹین پر لیوی میں اضافے سے ماہانہ تقریباً 9 ارب روپے کی بچت ہوگی اور اس کے بوجھ کا زیادہ اثر ملک کے امیر ترین طبقے پر پڑے گا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا، اور عام شہریوں پر اس کا اثر نہیں پڑے گا۔