ارباز خان:لاہور میں مطلع صاف اور موسم خوشگوار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 165 ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح بھی مختلف ریکارڈ کی گئی، جن میں علامہ اقبال ٹاؤن میں 250، ماڈل ٹاؤن میں 179، برکی روڈ پر 174 جبکہ عسکری 10 میں 135 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کراچی کا مطلع ابر آلود ہے اور موسم مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات میں موسم خنک جبکہ دن کے اوقات میں موسم کچھ گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔