ویب ڈیسک :کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس منسوخ کردی گئی ، مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 23 مارچ کو روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی یہی ٹرین جیکب آباد کے مقام پر ہی منسوخ کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور ٹرین سروس صرف ایک روز کے لیے معطل رہے گی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مسافروں کو مکمل کرایہ واپس کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی مالی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حکام نے مزید بتایا کہ 23 مارچ کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔