ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان؛ کچے میں پولیس آپریشن، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان؛ کچے میں پولیس آپریشن، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش اور حکیم کوش کو ہلاک کر دیا۔ 

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا ۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر چڑھائی کی، دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش اور حکیم کوش مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مرکزی ملزم تھے۔

پنجاب پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد کچہ کریمنلز کی کمین گاہیں نذرآتش کر دیں، پولیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال 22 اگست کو ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے حملہ کرکے پولیس کے 12 جوانوں کی شہید کیا تھا۔