ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک امتحانات کے دوران سٹوڈنٹس سے اضافی فیس وصول کرنیوالے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

میٹرک امتحانات کے دوران سٹوڈنٹس سے اضافی فیس وصول کرنیوالے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے میٹرک امتحانات کے دوران سٹوڈنٹس سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کی گئی، جس کے بعد سٹوڈنٹس کے والدین کی شکایت پر صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

 کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ میٹرک کے امتحان کے لیے بورڈ کی جانب سے 2600 روپے فیس مقرر کیا گیا ہے تاہم بیشتر پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے مقررہ شرح سے زائد فیس طلباء و طالبات سے وصول کیا گیا ہے۔ 

اس پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے بورڈ چیرمین کو ان اسکولوں کی فہرست ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ہمراہ زائد فیس وصول کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے طلباء و طالبات سے وصول کی گئی زائد فیس واپس کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔