صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان

صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان
کیپشن: Asif Ali Zardari, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کردیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت اور  135 تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا ہے۔ افسران اور جوانوں میں 45 امتیازی اسناد،  148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد، 23 ہلال امتیاز ملٹری، 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسپیشل سروسز گروپ کےسپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائےگا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان، میجر محمد جواد شہید اور میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا جبکہ میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور  میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز جائے گا۔