شہر لاہور کے موسم میں تبدیلی آنے لگی، سورج کی چمکتی کرنوں اور تازہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فضائی آلوگی کی شرح میں اضافہ سے لاہور پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے سے ائیرکوالٹی انڈیکس 177ریکارڈ کی گئی ہے۔