سابق چیئرمین پی سی بی شہریار ایم خان انتقال کرگئے

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار ایم خان انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار ایم خان لاہور میں انتقال کرگئے۔ 
شہریار ایم خان کی آج صبح ساڑھے4بجے طبیعت بگڑی اور خالق حقیقی سے جاملے۔شہریار خان کے اہل خانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔ مرحوم کی عمر 89 برس تھی ،پسماندگان میں بیوہ اور 4بچے چھوڑے ہیں۔ 

اہل خانہ کاکہنا ہے کہ شہریار ایم خان کی میت بذریعہ ایئر ایمبولینس کراچی لے جائی جارہی ہے، مرحوم کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ شہریار ایم خان معروف سفارتکار تھے ،پاکستان کے سیکرٹری خارجہ بھی رہے، اس کے علاوہ شہریار ایم خان قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور 2بار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رہے۔ 
 محسن نقوی کاسابق چیئرمین شہریارخان کےانتقال پراظہارافسوس;

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے سابق چیئرمین شہریارخان کےانتقال پراظہارافسوس کیا گیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار  کیا ۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔