پنجاب یونیورسٹی نے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا

Punjab university,annual,exams,date
کیپشن: Examination hall file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم)پنجاب یونیورسٹی نے اے ڈی بے اے, بی ایس سی, بی کام 2022 سالانہ کی تاریخ جاری کردی۔

جامعہ پنجاب نے ایل ایل بی کے 3 سالہ اور 5 سالہ پروگرام 2022 کے سالانہ امتحانات کی تاریخ بھی جاری کردی ہے۔ایسو سی ایٹ ڈگری بے اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔ بی کام کے سالانہ امتحانات 25 اگست سے شروع ہوں گے۔

ایم اے ایم ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے سالانہ امتحانات کا آغاز 25 اگست سے ہوگا۔ تین سالہ ایل ایل بی پروگرام کے سمیسٹر 2,1 اور 3 کے امتحانات بھی 25 اگست سے شروع ہوں گے جبکہ 5 سالہ ایل ایل بی پروگرام کے سمیسٹر 4,3,2,1 اور 5 کے سالانہ امتحانات کا آغاذ بھی 25 اگست سے ہوگا۔