ویب ڈیسک : ایپل میوزک، ایپ سٹور اور پوڈ کاسٹ سروسز کو مسلسل دو گھنٹے بندرہنے کے بعد بحال کر دیا ، ایپل کی حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مسائل پیر کے روز نیویارک کے مقامی وقت شام 5 بجے کے قریب شروع ہوئے جب سب سے پہلے ایپل میوزک کی سروس بند ہوئی جس کےبع تمام سروسز آہستہ آہستہ بند ہوگئیں۔کمپنی کی ویب سائٹ نے بتایا کہ ایپ اسٹور، موسیقی، کتابیں، موسم، فٹنس، پوڈ کاسٹ اور دیگر خدمات سبھی میں خلل تھا تاہم دو گھنٹے کے اندر ایپل کے انجنئیرز نے خرابی پر قابو پا لیا تھا۔
تاہم خرابی کے باعث ایپل کی کئی آن لائن سروسز گھنٹوں کے لیے معطل رہیں۔ آئی فون بنانے والی کمپنی کے کارپوریٹ اور ریٹیل انٹرنیٹ بھی منقطع ہو گئے۔ایپل کی طرف سے ملازمین کو بھیجی گئی داخلی ای میل میں کہا گیا ہے کہ کہ یہ بندش "ڈومین نیم سسٹم" یا DNS کے مسائل سے پیدا ہوئی ہے۔یادرہے ڈی این ایس اس وقت ناکام تصور ہوتا ہے جب انٹرنل سرور کسی IP ایڈریس کے ساتھ بات چیت کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔ ایپل کے حصص کی قیمتوں میں قدرے کمی واقع ہوئی، ایپل کے حصص $168.80 کے ساتھ۔ ٹریڈنگ کرتے رہے۔