ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکی لیکس کے بانی کی جیل میں شادی

وکی لیکس کے بانی کی جیل میں شادی
کیپشن: WikiLeaks Founder Married In Jail
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وکی لیکس کے بانی جولین اسانج  لندن کی جیل میں اپنی منگیتر سٹیلا مورس سے شادی کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شادی میں صرف چار مہمان شریک ہوں گے جن میں دو گواہ اور دو سکیورٹی گارڈ ہوں گے۔ شادی ایک رجسٹرار کے ذریعے کی جائے گی۔مہمانوں کو شادی رجسٹر ہوتے ہی  فوری طور پر وہاں سے جانا ہو گا۔

35 سالہ مورس شادی کے روز کیک کاٹیں گی اور جیل کے باہر اسانج کے سپورٹرز سے ایک خطاب بھی کریں گی۔

یاد رہے کہ اسانج اور مورس کو نومبر میں منگنی کے اعلان کے بعد لندن کی بیلمرش جیل میں شادی کرنے کی اجازت دی گئی  تھی۔50 سالہ اسانج کو مقدمے کی سماعت کے دوران ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جولین اسانج برطانیہ سے بے دخل ہو کر عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق خفیہ معلومات شائع کرنے پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔