آسٹریلین کرکٹر کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی، تصویر وائرل

آسٹریلین کرکٹر کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی، تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلین کرکٹر گلین میکسویل اور ان کی اہلیہ ونی رمن کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 آسٹریلین کرکٹر گلین میکسویل نے گزشتہ دنوں ایک نجی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ وینی رامن سے شادی کی تھی، جوڑے کی اب ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے جو تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔ 

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-03-23/news-1648020261-8563.gif

میکسویل اور ونی نے انسٹاگرام پر اپنی ہلدی کی رسم کی ایک تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے،کرکٹر نے ہلکے نارنجی رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے جب کہ دلہن ونی نے بھی نارنجی اور سبز رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by VINI (@vini.raman)

واضح رہے کہ میکسویل اور ونی رمن 2 سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے تھے اور اٴْنہوں نے فروری 2020 میں انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔