(ویب ڈیسک)دفتر خارجہ نے قطر کے راس لفن گیس فیسلٹی میں ہونیوالے دھماکے نتیجے میں ایک پاکستانی کے جاں بحق اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہا کہ قطر کے واقعہ میں ہمیں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانہ قطری حکام سے رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکے سے 12 بھارتی شہریوں اور ایک پاکستانی سمیت 15 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوگئے۔